ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی میں بلدیاتی انتخابات کے آخری دور کی تشہیر ختم، بدھ کو 26اضلاع میں ڈالے جائیں گے ووٹ

یوپی میں بلدیاتی انتخابات کے آخری دور کی تشہیر ختم، بدھ کو 26اضلاع میں ڈالے جائیں گے ووٹ

Mon, 27 Nov 2017 23:50:41    S.O. News Service

لکھنؤ،27؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) یوپی بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے انتخابات کے لئے تشہیر پیر کی شام کو ختم ہو گئی۔29 نومبر یعنی بدھ کو تیسرے راؤنڈ میں 26اضلاع میں ووٹنگ ہوگی۔بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ 22نومبر کو ہوئی تھی جبکہ دوسرے مرحلے کی پولنگ 26نومبر کو ختم ہوئی۔ابھی 29نومبر کو تیسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ ہے۔ووٹوں کی گنتی 1 دسمبر کو ہوگی۔بلدیاتی انتخابات میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت ریاستی کے بی جے پی کے تمام بڑے لیڈروں نے زوردار تشہیر کی جبکہ سماج وادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی اور کانگریس کے بڑے لیڈر ان انتخابات میں تشہیر سے دور رہے۔آخری دور میں جن اضلاع میں ووٹ ڈالے جائیں گے، وہ ہیں سہارنپور، باغپت، بلند شہر، مرادآباد، سنبھل، بریلی، ایٹا، فیروزآباد، قنوج، اورییا، کانپور دیہات، جھانسی، مہوبہ، فتح پور، رائے بریلی، سیتاپور، لکھیم پور کھیری، بارہ بنکی ، بلرام پور، سدھارتھ، مہاراج گنج، کشی نگر، مؤ، چندولی، جونپور اور مرزا پور۔ریاستی الیکشن کمشنرایس اگروال نے پیر کو ان اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ، سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ، پولیس سپرنٹنڈنٹ اور ووٹنگ کے لئے مقرر کئے گئے مبصرین کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ووٹنگ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔


Share: